ریاض (آئی این پی ) سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ وطن سے غداری پر سعودی شہری کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔ سعودی وزارت نے کہا ہے کہ سعودی شہری مشعل بن سلیمان الغنام نے وطن سے غداری کرتے ہوئے دہشت گرد تنظیموں سے وابستگی کرلی، شدت پسند سوچ اختیار کی اور معاشرے کی امن سلامتی کو نقصان پہنچانے کے لیے مجرمانہ کام کئے ہیں۔