کراکس (انٹر نیشنل ڈیسک) وینزویلا کے حکام نے صدر نکولس مادورو کے قتل کی مبینہ سازش میں سی آئی اے کے ملوث ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے امریکی نیوی سیل سمیت 6 غیر ملکیوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ وزیر داخلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس سازش کی قیادت سی آئی اے کر رہی تھی اور اس کا مقصد صدر مادورو کو قتل کرنا تھا۔ پکڑے جانے والوں میں 3 امریکی‘ 2 ہسپانوی اور ایک چیک شہری شامل ہے۔