اسلام آباد(خبرنگار)وزارت خارجہ عوامی جمہوریہ چین اور چینی ایمبیسی اسلام آباد کی دعوت پر پاکستان کے مختلف تنظیموں اور اداروں سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اور سکالرز کا ایک اہم نمائندہ وفد آج دس روزہ دورے پر چین روانہ ہوگیا جہاں وہ چین کے مختلف شہروں بیجنگ ،ڑیانگ ، اور خصوصا مسلم اکثریتی علاقہ سنکیانگ میں عظیم تاریخی شہر کاشغر ،ارومکی وغیرہ میں سیاسی ،ثقافتی اور دینی امور پر مختلف حکومتی و سیاسی عہدیدارن اور مذہبی رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے، وفد کی سربراہی اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین علامہ راغب نعیمی جبکہ وفد میں امیر جمعیت علما اسلام (س)، مولانا حامد الحق حقانی ، مولانا محمد ادریس شیخ الحدیث جامعہ حقانیہ ، ممتاز دانشور سابق وزیر بیرسٹر ظفراللہ خان ، چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی ، ممبر کونسل ملک اللہ بخش کلیار ، ممبر پنجاب اسمبلی حافظ محمد طاہر سمیت کئی اہم علمی اور مذہبی شخصیات شرکت کریں گے وفد کے ارکان نے کہا مذہبی سفارتکاری کے ذریعے ہم پڑوسی ممالک سمیت دنیا بھر سے اچھے تعلقات قائم کرنے کی کوشش کریں گے ۔وفد کی میزبانی عوامی جمہوریہ چین کی وزارت خارجہ کریگی۔