جو آئینی ترمیم یہ لانا چاہتے ہیں اس کا یہ مینڈیٹ نہیں: عمر ایوب

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ کوئی بات چیت نہیں ہو رہی‘ ہماری ہی تجویز پر خصوصی کمیٹی بنی تھی۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جو آئینی ترمیم یہ لانا چاہتے ہیں اس کا تو یہ مینڈیٹ ہی نہیں۔ یہ میں نے یہاں کھل کر کہا ہے کہ منٹس میں یہ بات ڈالیں۔ پی ٹی آئی رہنما کہنا تھا کہ کیا ہلکا پھلکا دکھایا نہیں کچھ کہ کیا کر رہے ہیں؟ جس پر صحافی نے پوچھا آپ نے کہا نہیں کہ بتائیں کر کیا کر رہے ہیں؟ انہوں نے کہا ’ نہیں‘ ہمیں بس ایک بسکٹ اور ایک چائے کا کپ دیا گیا‘ صحافی نے سوال کیا‘ کیا آپ واک آؤٹ کر رہے ہیں؟ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ کچھ ہے ہی نہیں‘ ہم وہاں بیٹھ کر؟ کیا کاغذ کنگھالیں گے؟ ان کے پاس کوئی چیز ہے ہی نہیں بات کرنے کو‘ ہم ان سے کیا بات کریں۔

ای پیپر دی نیشن