صوفی تبسم اکیڈمی کے تحت، الحمرا لاہور میں صوفی غلام مصطفی تبسم کی 125ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ آج دو روزہ جشن کی افتتاحی تقریب ہوئی۔ نظامت نسیم شاہد نے کی۔ مقررین میں مجیب الرحمٰن شامی، ڈاکٹر نجیبہ، سلمی اعوان ، مدثر ںشیر، ڈاکٹر مظہر شامل تھے۔ میزبان ڈاکٹر فوزیہ تبسم پوتی صوفی غلام مصطفیٰ تبسم اور ان کے شوہر و رفیق آغا شاہد خان تھے۔ ایک عہد ساز شخصیت کے شایان شان یادگار تقریب۔
صوفی غلام مصطفیٰ تبسم (1899–1978) ایک معروف پاکستانی شاعر، ادیب اور استاد تھے۔ وہ اردو اور پنجابی اور فارسی تینوں زبانوں میں شاعری کرتے تھے۔ ان کی شاعری کا اسلوب سادہ، دلکش اور فطری تھا جس نے کئی نسلوں کو متاثر کیا۔ خاص طور پر بچوں کے لیے لکھی گئی نظمیں اور کہانیاں بہت مشہور ہوئیں۔ ان کا سب سے مشہور کردار "ٹوٹ بٹوٹ" ہے۔ان کے شاگردوں میں فیض احمد فیض جیسی مشہور شخصیات شامل ہیں۔
ٹوٹ بٹوٹ بچوں کی نظموں کا مشہور کردار ہے جو صوفی تبسم نے تخلیق کیا۔ یہ کردار ایک معصوم، شرارتی اور مزاحیہ بچے کا ہے جس کے دلچسپ واقعات اور مزے دار حرکتیں کہانیوں میں بیان کی گئی ہیں۔ "ٹوٹ بٹوٹ" والی نظمیں بچوں میں بے حد مقبول ہوئیں اور آج بھی بچے ان کو بہت شوق سے پڑھتے ہیں۔
1965 کی جنگ کے لئے لافانی ترانے بھی تخلیق کیے۔۔ایہ پتر ہٹاں تے نئیں وکدے، کرنیل نی جرنیل نی۔۔۔۔ غالب کی غزل کا پنجابی ترجمہ غلام علی کی آواز میں آج بھی دل کے تار ہلا دیتا ہے