اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے )اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل چلانے والے ڈرائیورز کیخلاف خصوصی مہم جاری رکھتے ہوئے رواںسال 40ہزارسے زائد ڈرائیورز کے خلاف قانونی کارروائیاں کی ، جبکہ متعدد موٹرسائیکلوں کو مختلف تھانہ جات میں بند بھی کیا گیا،شہریوں کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کیلئے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے خصوصی دستوںنے مختلف سرگرمیوں کے دوران شہریوں کوآگاہی بھی فراہم کی،اس ضمن میں شہریوں سے اپیل کی ہے کہ موٹر سائیکل چلاتے وقت اپنی اور دوسروں کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں، موٹرسائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال ضرورکریں یہ آپ کی قانونی ذمہ داری اور تحفظ بھی ہے،والدین کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل چلانے کی ہرگز اجازت نہ دیںاور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کریں ۔