راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) 24ویں سالانہ سیرت النبیؐ کانفرنس کی مکمل کرلی گئی کانفرنس کے انتظامات گزشتہ سالوں کی نسبت زیادہ بہترین اور عمدہ ہونگے ان خیالات کا اظہار انتظامی کمیٹی کے چیئرمین مولانا سلیم اللہ خان نے سیرت النبی ؐ کانفرنس کے حوالے سے منعقدہ ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ جمعیت اشاعت التوحید والسنہ ضلع تلہ گنگ کے زیر اہتمام جامع مسجد توحید و سنت تلہ گنگ میں منعقدہ 24ویں سالانہ سیرت النبی ؐ کانفرنس کی تیاریاںمکمل کرلی گئی کانفرنس کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں کانفرنس میں ملک بھر سے مرکزی قائدین مذہبی سکالرز اور جید علما کرام خصوصی خطاب فرمائینگے علاقہ بھر سے جماعتی علما اور علاقائی سیاسی زعما کے ساتھ ساتھ عوام الناس کی بہت بڑی تعداد شرکت کرے گی۔