خود کو حساس ادارے کا ملازم ظاہر کر کے لوٹ مار کرنیوالے2ملزمان گرفتار

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)شالیمار پولیس نے مختلف علاقوں میں اپنے آپ کو حساس ادارے کا ملازم ظاہر کر کے شہریوں سے مو ٹر سائیکل، نقدی اور مو با ئل فون چھیننے کی متعدد وارداتو ں میں ملوث منظم گروہ کے دوارکان گرفتار کرلیا، گرفتارملزمان کے قبضہ سے اسلحہ کی نوک پر چھینے گئے قیمتی موبائل فونز اور وارداتو ں میں استعما ل ہونے والااسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا گیا،گرفتار ملزمان کی شنا خت عبد الوحید اور شہزاد محمد کے ناموں سے ہوئی ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے تھا نہ شالیمار کے مختلف علا قوں سے شہر یو ں سے مو با ئل فون اور نقدی چھیننے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن