ڈی آئی جی کی زیر صدار ت ضلع بھر کے ایس ایچ اوز کیساتھ اجلاس 

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی رضا کی زیر صدار ت ضلع بھر کے ایس ایچ اوز کے ساتھ اجلاس کا انعقاد کیا گیا ،اجلاس میں تمام ایس ایچ اوز اور تھانوں کے افسران نے شرکت کی،ڈی آئی جی اسلام آباد نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے راہزنی ،ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کی روک تھام کے لیے کرائم کنٹرول ٹیمیں تشکیل دے دیں،تمام ایس ایچ او ز کی زیر نگرانی کرائم کنٹرول ٹیمیں اشتہاری ، عدالتی اور عادی مجرمان کی گرفتار یوں کویقینی بنائیں گی اور راہزانی ،ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کے تدارک کے لیے موثر کاروائیاں کریں گی،انہوں نے کہا کہ کرائم کنٹرول ٹیموں کی کارگردگی کو روزانہ کی بنیاد پر جانچہ جائے گا ،تمام پولیس افسران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاو￿  کو مزید مو ثر بنائیں ، ڈی آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو تعریفی اسناد اور انعامات سے نوازا جائے گا جبکہ ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سزا دی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

ہم باز نہیں آتے!!

حرف ناتمام…زاہد نویدzahidnaveed@hotmail.com یادش بخیر …یہ زمانہ 1960 کا جس کے حوالے سے آج بات ہوگی۔ یہ دور ایوب خاں کے زوال اور بھٹو ...