جامعتہ المحصنات کے قیام کا مقصد انقلاب امت کیلئے افراد کی تیاری ہے،حمیرا طارق

اسلام آباد(خبرنگار)جامعتہ المحصنات کے قیام کا مقصد دین کو خانقاہوں سے نکال کر عمل کے میدان میں نظام کی حیثیت سے متعارف کروانااور انقلاب امت کے لیے افراد کی تیاری ہے،جس کو جامعہ کی طالبات نے بخوبی پورا کیا ہے۔جامعہ المحصنات سے فارغ التحصیل بچیاں آج ملک کے طول و عرض میں کہیں گلی اور محلوں اور اداروں کے اندر روشن چراغ کی مانند ہیں تو کہیں ڈپٹی کمشنر،جج اور ایڈوکیٹ کے عہدوں پر اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹرحمیرا طارق نے جامعہ المحصنات اسلام آباد کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ امریکی سروے رپورٹ کے مطابق پاکستان میں خاندانی نظام کے استحکام کی وجہ بچیوں کے دینی مدارس اور حلقہ خواتین جماعت اسلامی کا مربوط نیٹ ورک ہے۔انہوں نے کہا کہ جامعتہ المحصنات میں بچیوں کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ علوم جدیدہ کی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔حمیرا طارق نے تقریب کے دوران تقریر کرنے والی بچیوں کی بیک وقت عربی،انگریزی اور اردو زبان پر دسترس دیکھ کر پرنسپل کو خراج تحسین پیش کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...