سی ڈی اے میں غیر مستقل افسران مسائل کا باعث بن رہے ہیں:بابر بھٹی

اسلام آباد (وقائع نگار)نائب صدر اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسو سی بابر بھٹی نے کہا ہے کہ سی ڈی اے میں غیر مستقل افسران مسائل کا باعث بن رہے ہیں،ترقیاتی ادارہ عوامی فلاح کے پراجیکٹ مکمل کرے،کرپٹ،نااہل افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عارضی ڈیپوٹیشن پر لائے گئے افسران ادارہ جاتی رکاوٹوں کا باعث بن رہے ہیں. لینڈ ڈیپارٹمنٹ میں کام رکے رہنے کے باعث لوگوں کے کروڑوں روپے پھنس جاتے ہیں،جن لوگوں کے پاس سی ڈی اے کا الاٹمنٹ لیٹر ہے اور سیکنڈ، تھرڈ، فورتھ ٹرانسفر ہے ان کے پلاٹ بحال کئے جائیں ،ہمارا مطالبہ ہے کہ سسٹم کو ڈیجیٹلائز کیا جائے اور ڈیپوٹیشنسٹ کی بجائے مستقل افسران تعینات کیے جائیں،سی ڈی اے متاثرین کی مد میں کوئی پلاٹ نکالتا ہے تو اس کو جیوئین ہونا چاہیے، قصوروار لوگوں کو سزا دی جائے اور جن کے پلاٹ ہیں انہیں واپس دئیے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن