12قمار باز گرفتار،دا ئوپر لگی رقم    11 موبائل فونز اور تاش برآمد

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) گنجمنڈی پولیس نے تاش پر جوا کھیلنے والے 07 قمار بازوں کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں رحمان، جاوید، ظفر، ابرار، اعظم، احمد علی اور تنویر شامل ہیں، ملزمان سے دا پر لگی رقم 57 ہزار 700 روپے،06 موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمد ہوئے،ٹیکسلا پولیس نے تاش پر جوا کھیلنے والے 05 قمار بازوں کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں ناصر، شوکت حیات، بلال، شوکت محمود اور تنویر شامل ہیں، ملزمان سے دا پر لگی رقم 32 ہزار 50 روپے، 05 موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمد ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن

ہم باز نہیں آتے!!

حرف ناتمام…زاہد نویدzahidnaveed@hotmail.com یادش بخیر …یہ زمانہ 1960 کا جس کے حوالے سے آج بات ہوگی۔ یہ دور ایوب خاں کے زوال اور بھٹو ...