خورشید ربانی کی کتاب’’ اردو نعت میں تلمیحات‘‘کی تقریب رونمائی

اسلام آباد(وقائع نگار) حلقہ ارباب خیال لاہور کے زیر اہتمام معروف شاعر اور استاد خورشید ربانی کی کتاب اردو "نعت میں تلمیحات" کی تقریب رونمائی اور نعتیہ مشاعرہ منعقد کیا گیا،صدارت باقی احمد پوری نے کی ،اظہار خیال کرنے والوں میں ڈاکٹر یونس خیال،شفیق احمد خان، پروفیسر محمد عباس مرزا اور احتشام حسن خان شامل تھے۔ تمام مقررین نے منفرد نوعیت کے کام کو سراہا اور اس کتاب کو  نعتیہ ادب میں گراں قدر اضافہ قرار دیا، دوسرے حصے یعنی نعتیہ مشاعرے میں جن احباب نے اپنا کلام پیش کیا ان میں باقی احمد پوری, ڈاکٹر یونس خیال،خورشید احمد ربانی،پروفیسر محمد عباس مرزا ، شفیق احمد خان، ضیا حسین، احتشام حسن ، عاطف جاوید عاطف،طلحہ غفور، عروج درانی اور محمد علی کاظمی شامل تھے ،ڈائریکٹر نادرا عمران کھرل نے خصوصی طور پر مشاعرے میں شرکت کی، اختتام پر خورشید ربانی نے حاضرینِ محفل میں اپنی کتب تقسیم کیں ۔

ای پیپر دی نیشن

ہم باز نہیں آتے!!

حرف ناتمام…زاہد نویدzahidnaveed@hotmail.com یادش بخیر …یہ زمانہ 1960 کا جس کے حوالے سے آج بات ہوگی۔ یہ دور ایوب خاں کے زوال اور بھٹو ...