اسلام آباد وومن چیمبرکے زیر اہتمام پاک چائنا سینٹر میں دو روزہ نمائش کا افتتاح

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے )اسلام آباد وومن چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے پاک چائنا سینٹر میں دو روزہ نمائش کا انعقاد کیا گیا نمائش کا افتتاح روبینہ خوشید کوارڈینیٹر ٹو پی ایم کلائمٹ چینج اور عاطف اکرم ایف پی سی سی ائی کے پریزیڈنٹ نے کیا اس کے علاوہ نمائش میں وائس پریزیڈنٹ طارق جدون وائس پریزیڈنٹ قرت العین اور اسلام اباد راولپنڈی کی سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ، مقصد یہ تھا کہ پاکستان بھر سے خواتین کو اسلام اباد میں بلایا جائے اور ان کے کام کی نمائش کی جائے، اس کے علاوہ نمائش میں سیمینار جو کہ مختلف موضوعات پر مبنی تھے ان کا بھی انعقاد کیا گیا اور خواتین کی سکسیس سٹوریز بھی شیئر کی گئیں اس کے علاوہ گرینڈ لکی ڈرا کیے گئے جس میں بہت سے قیمتی انعامات دیے گئے نمائش میں دو کروڑ کا ایک گھر بھی خریدا گیا اس کے علاوہ لوگوں نے پلاٹ بھی خریدے نمائش میں بہت بڑی تعداد میں خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی اور اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ۔

ای پیپر دی نیشن

ہم باز نہیں آتے!!

حرف ناتمام…زاہد نویدzahidnaveed@hotmail.com یادش بخیر …یہ زمانہ 1960 کا جس کے حوالے سے آج بات ہوگی۔ یہ دور ایوب خاں کے زوال اور بھٹو ...