غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کیخلاف آر ڈی اے کاگرینڈ آپریشن

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے )آر ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ نے 7 غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرکے سائٹ دفاتر ، کنٹینرز، بانڈری والز اور ڈیوائیڈرز  مسمارکرکے دفاتر سیل کردیئے نجی ہائوسنگ سکیموں کے خلاف کاروائی ڈی جی آر ڈی اے نے کہا کہ غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کریک ڈان جاری رہے گا کمشنر راولپنڈی کی ہدایات پر دھوکہ دہی کی روک تھام کیلئے آپریشن جاری ہیں ڈی جی آر ڈی اے کے مطابق ہائوسنگ سکیموں کی جانب سے زمینوں پر غیر قانونی قبضوں کی عوامی شکایات پر عملدرآمد جاری ہے زمینوں پر زبردستی قبضہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، کنزہ مرتضی نے کہا کہ زمینوں پر زبردستی قبضہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی

ای پیپر دی نیشن

ہم باز نہیں آتے!!

حرف ناتمام…زاہد نویدzahidnaveed@hotmail.com یادش بخیر …یہ زمانہ 1960 کا جس کے حوالے سے آج بات ہوگی۔ یہ دور ایوب خاں کے زوال اور بھٹو ...