پی پی پی کی قیادت اور کارکنوں نے بحالی جمہوریت کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سبط الحیدر بخاری المررف سبطی شاہ،ایم پی اے پنجاب نرگس فیض ملک، ضلعی صدر راجہ شکیل عباسی ایڈوکیٹ ،سنٹرل سیکرٹریٹ کے قائم مقام انچارج اور سٹی صدر افتخار شہزادہ، اقلیتی ونگ کے رہنماراشد چوہان نے پاسٹر شکیل،پاسٹر قیصر،پاسٹر ایوب نے کہا کہ جمہوریت کے عالمی دن کو پی پی پی کارکن پیپلز پارٹی کے دن کے طور پر مناتے ہیں پی پی پی ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جس کے کارکنوں سے لیکر قیادت تک نے بحالی جمہوریت کے لیئے قید وبند کی صعوبتیں برداشت کیں ، کوڑے کھائے اور بڑے بڑے آمروں کے سامنے سرجھکانے کی بجائے شہادت کی موت کو ترجیح دی پیپلز پارٹی درحقیت جمہوریت کی علامت ہے جس کا عملی ثبوت صدر پاکستان آصف علی زرداری نے بینظیر بھٹو کی شہادت پر یہ کہہ کر دیا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے کسی بھی سیاسی جماعت نے جموریت کی بقا ء کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ نہیں دیا پیپلز پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جس کی قیادت اور کارکن جمہوریت کے تحفظ کے لیئے ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کرتے رہے ہیں راشد چوہان نے کہا کہ صدر زرداری اور بلاول بھٹو زرداری جمہوریت کے چمپئین ہیں جن کی قیادت میں جمہوری نظام کو اس کی اصل روح کے مطابق نافذ کرنے کے لیئے پارٹی اور قائدین  جدوجہد کر رہے ہیں اور ملک کی تمام جمہوری قوتوں کو متحد ہو کر کام کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن