راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے )کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک کا شہر بھر میں جاری انسداد تجاوزات آپریشن کا جائزہ اجلاس ہواانسداد تجاوزات کے لئے انتظامیہ کا تلواڑاں، موچی بازار، باڑہ مارکیٹ ، کمرشل مارکیٹ اور مری روڈ پر آپریشن کلین اپ کیا ٹیمیں مسلسل فیلیڈ میں رہتے ہوئے تجاوزت کا مستقل بنیادوں پر خاتمہ یقینی بنائیں انسداد تجاوزات آپریشن صرف اسی صورت میں کامیاب ہوتا ہے جب اس میں تسلسل ہو انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ انسداد تجاوزات کے لیے تشکیل دی گئی ٹیمز نے اسسٹنٹ کمشنر حاکم علی کے زیر نگرانی اب تک تلواڑہ، باڑہ اور موچی بازار میں آپریشن کر لیا ہے اسکے علاوہ کمرشل مارکیٹ اور مری روڈ کی اطراف کو عارضی و مستقل ہر قسم کی غیرقانونی تجاوزات سے پاک کر دیا گیا ہے انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ آپریشن کے دوران سامان سے لدے 5 ٹرک قبضے میں لئے گئے ہیں۔ 02 دکانوں کو سیل کر دیا گیا جس بازار میں بھی آپریشن کرنا ہو، پہلے وہاں کے نمائندگان کو بلوا کر وارننگ دی جائے انجینئر عامر خٹک نے کہا ضبط شدہ مال ڈی سی و سی پی او کی زیر نگرانی شہر سے باہرگوداموں میں منتقل کیا جائے گا انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ عارضی تجاوزات کو اٹھا لیا جائے گا جبکہ مستقل کو ڈھایا جائے گا تاجر دئیے گئے وقت میں سامان اٹھائیں اور اپنا نقصان ہونے سے بچائیں۔
شہرسے تجاوزت کا مستقل بنیادوں پر خاتمہ یقینی بنائیں،کمشنر راولپنڈی ڈویژن
Sep 16, 2024