576 ان فٹ گاڑیاں بند،4266  کے چالان

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے )سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت کے مطابق پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹ اور لائسنس چیکنگ کا سلسلہ جاری، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ 21 روز کے دوران 576 ان فٹ گاڑیاں بند کر دی گئیں،4266 پبلک سروس گاڑیوں کے چالان کیے گئے، قانون کی خلاف ورزی پر 46 لاکھ 26 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے، بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے 360 ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی، غفلت کے مرتکب 27 ڈرائیوروں کے لائسنس منسوخ کیے گئے ہیں، پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیوروں، مالکان کے خلاف 35 مقدمات بھی درج کیے گئے، غفلت و کوتاہی کے مرتکب گاڑیوں کے مالکان اور اڈہ منیجرز کے خلاف بھی کاروائی ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن

ہم باز نہیں آتے!!

حرف ناتمام…زاہد نویدzahidnaveed@hotmail.com یادش بخیر …یہ زمانہ 1960 کا جس کے حوالے سے آج بات ہوگی۔ یہ دور ایوب خاں کے زوال اور بھٹو ...