راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) انجمن غلامان مصطفی کے چیئرمین حاجی چوہدری علیم آرائیں نے کہا ہے کہ رحمت اللعالمینؐ کی ولادت کے جشن سے بڑی کوئی خوشی نہیں انجمن غلامان مصطفی کے تحت جشن عید میلاد کی تمام تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں راولپنڈی شہر اور کینٹ کے بازاروں تجارتی مراکز روڈز اور گلی محلوں کو رنگ برنگی جھنڈیوں برقی قمقموں سے دلہن کی طرح سجایا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کے آمنہ کے لعل کے آنے کی خوشی میں بھرپور جشن ہوگا اس دن پوری دنیا میں درود پاک کی گونج ہوگی جشن کی خوشی کے موقع پر امت مسلمہ متحد ہو جائے جشن کا ہم سال بھر بے چینی سے انتظار کرتے ہیں قریہ قریہ ہر گلی سے میلاد کا جلوس نکلے گا شہر بھر کی ہزاروں مقامی میلاد کمیٹیوں نے جلوس میں شریک بچوں بزرگوں نوجوانوں کے لئے خصوصی سفید رنگ کے لباس بنوائے ہیں میلاد جلوس میں صرف نعت خوانی اور درود پاک کا ورد ہوگا۔