نبی آخرالزماں ؐکی دنیا میں تشریف آوری سے دنیا سے جہالت کے بادل چھٹ گئے

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)انجمن رسول عربیؐ بنگش کالونی کے زیر اہتمام  ویں سالانہ جشن چراغاں کی افتتاحی تقریب زیر صدارت پیر مجتبیٰ فاروق گل بادشاہ، ڈسٹرکٹ خطیب حافظ اقبال رضوی کی سرپرستی میں منعقد ہوئی، تقریب کے میزبان سرپرست انجمن رسول عربیؐ وائس چیرمین مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی غلام علی خان، صدر انجمن رسول عربیؐ شیخ جاوید عالم تھے،اس موقع پر پیر مجتبی فاروق گل بادشاہ، حافظ اقبال رضوی کی معیت میں مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی راولپنڈی کے سرپرست چوہدری خورشید انور، چیرمین فرحان شیخ، نائب صدور شیخ کاشف رسول،اظہر علی قادری، صنوبر گل، ممتاز کاروباری شخصیت حاجی صدیق، متاز سیاسی و سماجی شخصیت بشارت خان، راجہ بلال، ملک جاوید جیدی،وقاص اخلاق اعوان، بشیر مغل، آصف جاوید، عبداللہ گل و دیگر اہل علاقہ نے شرکت اور جشن چراغاں کا افتتاح کیا،پیر مجتبی فاروق گل بادشاہ نے کہا کہ آں حضرت نبی آخرالزماںؐکی دنیا میں تشریف آوری سے دنیا سے جہالت کے بادل چھٹ گئے، آپؐنے اپنی تعلیمات اور اپنے کردار کے ذریعے پوری دنیا کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنا دیا،ڈسٹرکٹ خطیب حافظ اقبال رضوی نے غلام علی خان، شیخ جاوید عالم اور میلاد کمیٹی انجمن رسول عربیؐ کے دیگر اراکین کو سالہال سال سے حضورؐ کی آمد کے موقع پر جشن چراغاں کا اہتمام کرنے اور مرکزی جلوس میں سٹیج لگانے پر مبارک باد دی۔

ای پیپر دی نیشن

ہم باز نہیں آتے!!

حرف ناتمام…زاہد نویدzahidnaveed@hotmail.com یادش بخیر …یہ زمانہ 1960 کا جس کے حوالے سے آج بات ہوگی۔ یہ دور ایوب خاں کے زوال اور بھٹو ...