عید میلاد النبیؐ کے جلوس، راولپنڈی پولیس کے سیکورٹی انتظامات مکمل، سی پی او  

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے )12ربیع الاول عید میلاد النبیؐ موقع پر راولپنڈی پولیس نے سیکورٹی انتظامات مکمل کر لئے 5000 سے زائد پولیس افسران و جوان سیکورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے ٹریفک کے انتظامات کے لیے 450 سے زائد افسران فرائض سرانجام دینے مرکزی جلوس سمیت 108 جلوسوں کی سیکورٹی کے لئے انتظامات کئے گئے ہیں مرکزی جلوس کے لئے 2400 سے زائد جبکہ دیگر 107جلوسوں کی سیکورٹی کے لئے 2600 سے زائد افسران فرائض سرانجام دینے جلوس کے انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹس لگائے جائیں گے سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے کہا کہ جلوس کے شرکا کو مکمل باڈی سرچ کے بعد داخلے کی اجازت ہو گی جلوس کی سیکورٹی کیلئے چھتوں پر سنائپرز تعینات ہوں گے سی پی او نے کہا کہ جلوس کے روٹ پر گلیوں،سڑکوں اور دیگر راستوں کو سیل کیا جائے گاتمام تھانوں کی پولیس اپنے علاقہ میں جلوسوں کی سیکورٹی اور گشت کے فرائض سرانجام دے گی سی پی او نے کہا کہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن