میگا فارمر ڈے ، یوسی گرجا ،چک جلال دین میں مویشی پال،کھل ونڈا سیلرز کی رجسٹریشن شروع

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی ڈایریکٹر لائیوسٹاک راولپنڈی  ڈاکٹر سعدیہ علی نے یونین کونسل گرجا اور چک جلال دین میں میگا فارمر ڈے کے موقع پر اس سکیم کے حوالے سے مویشی پال اور کھل ونڈا سیلرز کی باقاعدہ رجسٹریشن کا آغاز کیا۔ اس موقع متعلقہ علاقے کی انچارج سینیر ویٹرنری آفیسر ڈھوک گجراں ڈاکٹر عاصمہ رباب بھی موجود تھیں۔ڈاکٹر جاوید منیر شاہ نے اس سکیم کے حوالے سے لوگوں کو معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب لائیو سٹاک کارڈ اسکیم سے استفادہ حاصل کرنے کے خواہشمند مویشی پال حضرات کی اہلیت کے معیار کی شرائط یہ ہیں۔1.  درخواست گزار صوبہ پنجاب کا رہائشی ہو،2. درخواست گزار اصلی اور قومی شناختی کارڈ کا حامل ہو۔3. درخواست گزار کی موبائل فون سم ایکٹو اور اس کے نام پر رجسٹرڈ ہونی چاہیے۔4. درخواست گزار کم از کم پانچ سے دس کٹروں / بچھڑوں کا مالک ہو۔5.  دس سے زیادہ بچھڑے رکھنے والے درخواست گزار بھی قرضہ لینے کے اہل ہوں گے تاہم ان کو قرض کی سہولت صرف دس جانوروں کے اوپر دی جائے گی۔6.  درخواست گزار کی الیکٹرانک کریڈٹ انفارمیشن بیورو کے ادارے سے   صاف کریڈٹ ہسٹری کے حامل  ہونے کی تصدیق ہو گی۔6. درخواست گزار کی نادرا اور  نیکٹا کے اداروں سے شناخت اور کردار کی تصدیق ہو گی۔7 محکمہ اربن یونٹ درخواست گزار مویشی پال اور اس کے جانوروں کے موجود ہونے کی تصدیق کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن