سیرت النبیؐ کا فروغ، تحفظ ختم نبوت، امن کمیٹی کا بیانیہ ہے،اظہار بخاری 

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) ڈویژنل امن کمیٹی اجلاس میں میلاد النبی کانفرنس خطاب کرتے ہوئے چیئرمین معروف مذہبی سکالرپیرسیداظہار بخاری نے کہا میلاد النبیؐ کے موقع پر امن کمیٹی کی کارکردگی قابل تحسین رہے گی میلاد  کانفرنسوں کے انعقاد سے علما سے رابطوں میں مزید استحکام ائے گا سیرت النبی کا فروغ تحفظ ختم نبوت کا امن کمیٹی کا بیانیہ ہے ۔امن کمیٹی محبت سے نفرت ڈیلیٹ مہم شروع کرے گی فروغ امن انسداد نفرت استحکام پاکستان کی ضمانت پاکستان افواج پاکستان کی طاقت ہے۔ معاشرے میں پائی جانے والی تنزلی کا سبب نفرتی  سوچ ہے. امن کمیٹی اپنی طاقت سے فساد کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی صلاحیت رکھتی ہے قوم فساد کے بجائے اتحاد جارحیت کے بجائے جہاد نفرت کے بجائے محبت کو اپنی زندگی کا مقصد بنا لے تو کامیابی اس کے قدم چومے گی اظہار بخاری نے کہا دل جیتنے کے لیے امد مصطفی سے بہتر کوئی راستہ نہیں۔

ای پیپر دی نیشن

ہم باز نہیں آتے!!

حرف ناتمام…زاہد نویدzahidnaveed@hotmail.com یادش بخیر …یہ زمانہ 1960 کا جس کے حوالے سے آج بات ہوگی۔ یہ دور ایوب خاں کے زوال اور بھٹو ...