جماعت اسلامی اپنی تحریک حق دو عوام کو جاری رکھے ہو ئی ہے ، اقبال خان

سنجوال کینٹ (نامہ نگار) جماعت اسلامی اپنی تحریک حق دو عوام کو پورے ملک میں بھرپور انداز میں جاری رکھے ہوئے ہے پورے ملک میں ممبر سازی مہم جاری ہے جس کا ماٹو ممبر بنو قوت بنو ہے اٹک میں ملک بھر کی طرح ہزاروں لوگ جماعت اسلامی کی ممبر شپ حاصل کر چکے ہیں ہم عوام کو ریلیف دے کر دم لیں گے 14 روزہ کامیاب دھرنے کے نتیجے میں حکومتی معاہدے پر عمل درامد کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے ضلع اٹک میں چھ اکتوبر اتوار کی شام کو  ریلوے گراؤنڈ اٹک میں بہت بڑا جلسہ عام ہوگا جس سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کلیدی خطاب کریں گے ان خیالات کا اظہار صوبائی سیکرٹری جنرل اقبال خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کے ہمراہ امیر ضلع سردار امجد علی خان امیر تحصیل اٹک میاں محمد جنید کے علاوہ مولانا عمر وقاص سید ثنا اللہ بخاری اور لیاقت عمر بھی موجود تھے اقبال خان نے کہا کہ ملک پر فارم 47 والوں کا قبضہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن

ہم باز نہیں آتے!!

حرف ناتمام…زاہد نویدzahidnaveed@hotmail.com یادش بخیر …یہ زمانہ 1960 کا جس کے حوالے سے آج بات ہوگی۔ یہ دور ایوب خاں کے زوال اور بھٹو ...