فتح جنگ(نامہ نگار)میلاد مصطفیؐ کی روحانی محفل دربار عالیہ گلشن سلطان الہند اجمیر شریف نزد موہڑی پھاٹک فتح جنگ راولپنڈی روڈ منعقد ہورہی ہے محفل زیر صدارت دیوان سید آل حبیب علیخان سجادہ نشین اجمیر شریف،پیرزادہ سید آل وجیہہ معینی ولی عہد وجانشین اجمیر شریف کی زیر نگرانی آج 11ربیع الاول 16ستمبر بروز پیر بعداز نماز مغرب دربار عالیہ سلطان الہند اجمیر شریف میں منعقد ہوگی محفل کے اختتام پر نبی پاکؐ کے موئے مبارک کی زیارت کرائی جائے گی اختتامی دعا رات 9بجے ہو گی۔