حاجی ملک شیر سدھریال کراچی گڈز کیریئر ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

فتح جنگ(نامہ نگار) ضلع اٹک کی ممتاز کارو باری شخصیت شاہین فر یٹ سروس کے چیف ایگزیکٹو حاجی ملک شیر خا ن سدھریال کراچی گڈز کیریئر ایسوسی ایشن کے صدر منتخب۔معروف کاروباری شخصیت شاہین فریٹ سروس کے چیف ایگزیکٹو حاجی ملک شیر خان سدھریال کراچی گڈز کیریئر ایسوسی ایشن کے صدر محمد سفیر شاہین سنیئر نائب صدر اور ندیم اختر آرائیں کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا دیگر عہدیداران میں محمد فیاض گجر نائب صدر خاور شکور جوائنٹ سیکرٹری اور غلام محمد آفریدی سیکرٹری فنانس منتخب ایگزیکٹو ممبرز میں یوسف ہارون خان، محمد ضیا  الرز اق، عامر امان اللہ خان نیازی، ادریس حیات بلو چ، غلام قدیر خان نیازی، نوراللہ، افتخار احمد، قمرا لز مان، سجاد احمد جلبانی،رانا محمد اشرف، محمد حنیف، تنویر احمد بھٹی،رشید رفیق احمد، عظمت اللہ رفیق اور حارث خا ن شامل ہے کراچی گڈز کیریئر ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر حاجی ملک شیر خان سدھریال نے کہا کہ پینل نے جو مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اتر نے کی ہر ممکن کوشش کروں گا ٹرانسپورٹ کمپنیز کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اقدامات کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

ہم باز نہیں آتے!!

حرف ناتمام…زاہد نویدzahidnaveed@hotmail.com یادش بخیر …یہ زمانہ 1960 کا جس کے حوالے سے آج بات ہوگی۔ یہ دور ایوب خاں کے زوال اور بھٹو ...