سرداررشیدہاشمی کی مولاناعلامہ کوکب نورانی اوکاڑوی سے ملاقات

     ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)جمو ںو کشمیرمہا جر ین کمیٹی راولپنڈی ڈویژن تحصیل ٹیکسلاکے مرکزی صدرسرداررشیدہاشمی کی کر ا چی میںملک کے نامو رجیدخطیب حضرت مولاناعلامہ کوکب نورانی اوکاڑ و ی سے ملاقات،دوران ملاقات سردارر شید ہاشمی نے تحر یک ختم نبوتؐ کے حوالے سے مولانامحمدمفتی شفیع اوکاڑ ویؒ اورمولاناشاہ احمدنورانیؒ کی روشن خدمات پرتفصیلی گفتگو کی گئی ،  1974میں بھٹود ور حکو مت کے دوران چلنے والی تحریک ختم نبوتؐ میں علا مہ شاہ احمدنورانیؒنے سرگرم کرداراداکیا،جبکہ ان کے قریبی ساتھی مولانامفتی محمدشفیع اوکاڑویؒبھی علامہ شا ہ احمدنورانیؒکے ساتھ ساتھ تحریک ختم نبوتؐ میںپیش پیش رہے،دوران ملاقات دونوںقابل قدرشخصیا ت کی دینی،ملی،مذہبی ،اورسماجی خدمات کوسراہاگیا،ا ورتحر یک ختم نبوتؐ میںکا میاب جدوجہدکرنے پرعلا مہ شاہ احمدنورانی اورمفتی محمدشفیع اوکاڑوی کوخراج عقیدت پیش کیاگیا،خطیب پاکستان علامہ کوکب نورانی نے سرداررشیدہاشمی کی زیرقیادت ملنے والے وفدکو پر خلو ص اندازمیںخوش آمدیدکہااورکہاکہ ہم ا پنے اکابر ین کے نقش قدم پرچلتے ہوئے آئندہ بھی ختم نبوتؐ کے تحفظ کیلئے اپنے مجاہدانہ کردارکوجاری رکھیںگے، دریں اثناء سردا رر شیدہاشمی نے تحریک ختم نبوتؐ کے اہم ر ہنماء علامہ شاہ احمدنورانی صدیقی کے مزارپربھی حا ضر ی دی،اورفاتحہ خوانی کرکے بلندی درجات کی دعاکی۔

ای پیپر دی نیشن

ہم باز نہیں آتے!!

حرف ناتمام…زاہد نویدzahidnaveed@hotmail.com یادش بخیر …یہ زمانہ 1960 کا جس کے حوالے سے آج بات ہوگی۔ یہ دور ایوب خاں کے زوال اور بھٹو ...