سینئر صحافی اے ڈی عباسی دل کے دورہ کے باعث خالق حقیقی سے جاملے 

Sep 16, 2024

  مری (نامہ نگار خصو صی) خطہ کوہسار اور اسلام آباد سے صحافتی دنیا کا ایک بڑا ستارہ  ا ے ڈی عباسی اچانک ہی ہارٹ اٹیک کے با عث اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے، مرحوم خطہ کوہسار اور پوٹھوہار سمیت ملک بھر کی  صحافت میں ایک منفرد مقام کے حامل تھے کی صحافت تھے  جنہوں نے صحافت کو ہی اپنا اوڑھنا بچھونا بنا کر قلم کی ڈرمت کو بحال کیئے رکھا ۔مرحوم کو ہزروں سوگواروں کی موجودگی میں ایچ 8کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا نماز جنازہ میں عزیز و وقارب سمیت  سیاسی ،سماجی ،مذہبی اور بڑی تعداد میں صحافتی شخصیات نے شرکت کی ۔ایسے میں سابق وزیر اعلیٰ کے پی کے سردار مہتاب احمد خان ،صوبائی وزیر ریونیو کے پی کے نذیر عباسی،سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سردار فدا احمد خان ،سردار فرید خان،شفقت حسین عباسی ، پی ٹی اے کے صوبائی عہدیدار سردار منصور سلیم عباسی ،مسلم لیگی عہدیدار راجہ عتقیق سرور ،نیشنل پریس کلب راولپنڈی اسلام آباد کے رانا کوثر ،فرید انجم ،انوار عباسی ، راجہ سعید احمد، مری پریس کلب کے صدر عبد الحمید عباسی ،محمدافضل قادری عباسی ، اویس الحق ، ضیاء عباسی ،عابد عباسی ، شفقت عباسی ،چوہدری صغیر احمد ،سجاد عباسی ممتاز وکلاء راجہ عبد العلیم خان ،راجہ عبد الرحمان جنجوعہ ،وقار حنیف ،  راولپنڈی اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے سینئر عہددیداروں اور ارکین سمیت ان کے آبائی گاوں ملکوٹ سمیت ملحقہ کے پی کے ،مری اسلام آباد اور راولپنڈی کی لا تعداد ممتاز شخصیات نے شرکت کی ۔ اے ڈی عباسی  اپنے آبائی علاقے ملکوٹ میں ایک فوتگی میں شرکت کے بعد اہل خانہ کے ہمراہ واپس اسلام آباد آ رہے تھے کہ راستے میں انہیں دل کی شدید تکلیف ہوئی۔ انہیں ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے اور اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔  مرحوم نے پسماندان میں ایک بیوہ سمیت تین بیٹوں اور تین بیٹیوں کو چھوڑا ۔

مزیدخبریں