اٹک (راضی خان سے) سابق وفاقی وزیر ملک امین اسلم خان نے ماہ ربیع الاول کے مبارک دنوں میں عمرہ کی سعادت حاصل کر لی، سعودی عرب میں موجود ملک امین اسلم نے ’’نو ائے وقت کو ٹیلی فونک رابطے پر بتایا ہے کہ انہوں نے مکہ مکرمہ میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد مدینہ منورہ میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دی ہے اور حرمین شریفین میں نہ صرف ملک کی سلامتی، استحکام اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کی ہیں بلکہ بطور خاص اپنے ضلع اور حلقہ عوام کی آسانیوں اور خوشیوں کیلئے دعا?یں کی ہیں جبکہ اپنے دوست احباب اور اعزواقارب کیلئے بھی خصوصی دعاوں کا اہتمام کیا اور انہیں دعاوں میں یاد رکھا ۔