جبر(نامہ نگار)قاضی آصف آف پیم اسلام پورہ جبر بلخصوص پوٹھوہار علاقائی کرکٹ کے حوالے سے قاضی آصف آف پیم کا شمار کرکٹ لیجنڈز میں ہوتا ہے۔ قاضی آصف کا تعلق اسلام پورہ جبر کے نواحی گاؤں ڈہوک پیم سے ہے اور کرکٹ کے ساتھ ان کی دلی وابستگی ایک مثال ہے ان کے کولیگ بہتر جانتے ہوں گے کہ قاضی آصف کرکٹ سے کتنا پیار کرتے ہیں اور قاضی آصف صاحب ایک کرکٹ کے حوالے سے کمپیوٹر جیسی معلومات رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ لوگ دور دراز علاقوں میں آج قاضی آصف صاحب کی ایمپائرنگ کی خدمات حاصل کرتے ہیں۔ قاضی آصف آج 50 سال کے ہوتے ہیں اج کے حاص دن کے موقع پر انہوں نے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام دوست احباب کا شکریہ جو مجھ سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ اور اللہ تعالی سب کو خوش رکھے اور ترقی دے انشا اللہ کرکٹ لووورز کے لیے ہمہ وقت دستیاب ہیں۔