12ربیع الاول، عاشقان مصطفی نے  بڑی عمارتوں پر چراغاں،گلیوں کو سجا دیا

Sep 16, 2024

فتح جنگ(عدیل افضل خان)فتح جنگ شہر میں کل 12 ربیع الاول جشن عید میلاد النبی شان شوکت کے ساتھ منانے کیلئے عاشقان مصطفی انتہائی پرجوش شہر بھرکی بڑی عمارتوں پر رنگ برنگے قمقموں کے ساتھ خوبصورت چراغاں اور گلیوں بازاروں سمیت کل کے عید میلاد النبی کے مرکزی جلوس کے راستوں کو رنگ برنگی جھنڈیوں اور لائٹوں سے سجایا دیا گیا ہے جلوس کے راستوں میں نعت خواں پارٹیوں کیلئے استقبالیہ اسٹیجز کو ہر دوسرے سے سبقت کے ساتھ سجانے میں جوش ولولہ پایا جارہا ہے جہاں پر نعت خواں پارٹیوں کی تواضح کیلئے بھی انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے حسب روایت عید میلاد النبی کے جلوسوں کیلئے شہر کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں شہر کے شرقی حصے میں مرکزی میلاد کمیٹی کی زیر نگرانی جلوس کی قیادت سجادہ نشین اجمیر شریف دیوان سید آل حبیب علی خان ،صدر مرکزی میلاد کمیٹی سردار احمد نواز خان راما ،مفتی عاصم قادری اور مفتی عرفان القادری سمیت شہر کی دیگر معزز شخصیات اور علما کرام کرینگے جبکہ میلاد کمیٹی غربی میں سجادہ نشین پیر سید قاسم شاہ سیالوی ،سابق چیئرمین سردار مختار احمد خان ،سابق چیئرمین بلدیہ ملک عابد داد،حاجی سردار مظہر علی خان اور پروفیسر اشتیاق علی ندیم سمیت علما کرام اور شہر کی معزز شخصیات کی قیادت میں حاجی سردار محمد ایوب خان کے اسٹیج اٹک روڈ سے جلوس کا آ غا ز ہوگا جس کیلئے مختلف حصوں میں استقبالیہ اسٹیج جن میں نمایاں طور پر شہر کے محلہ چاندنی چوک میں حسبِ روایت حاجی شیر خان پاگھ کے صاحبزادگان کا استقبالیہ اسٹیج بھی شامل ہوتا ہے جبکہ غربی جلوس میں تحصیل روڈ پر ممتاز مذہبی شخصیت حاجی محمد صفدر حسرت کے صاحبزادگان اور دیگر خاندان کی جانب سے سجایا گیا استقبالیہ اسٹیج نمایاں اسٹیج کے طور پر مشہور ہوچکا ہے دعوت اسلامی کی جانب سے بھی راولپنڈی روڈ پر عید میلاد النبی کاالگ جلوس بھی بڑا پرجوش ہوتا ہے جس میں عاشقان مصطفی بچے جوان بوڑھے میلاد النبی کی سبز جھنڈیاں لہراتے ہوئے شہر کا چکر لگاتے ہیں 10ربیع الاول گزشتہ شام کو بھی مرکزی میلاد کمیٹی فتح جنگ اور مرکزی میلاد کمیٹی غربی  کے زیر اہتمام  جشن منایا گیاجس میں شہر کی معروف ثناخوان پارٹیوں نے حضو رؓ کی شان میں مداح سرائی کی ۔

مزیدخبریں