مری (نامہ نگار خصوصی) لوئر مال سے ملحقہ ایک خوفناک نالہ جس نے گزشتہ دنوں ایک سینٹری ورکر کی جان لے لی جبکہ ایک شدید زخمی ہوا جس کے بعد مقامی انتظامیہ نے مذکورہ نالے کے اوپر حادثہ کا باعث بننے والی ناجائز تجاوزات کو تو فوری طور پر توڑ ڈالا مگر ان تجاوزات کی باقیات ابھی تک وہیں موجود ہیں جو کسی بھی دوسرے حادثہ کا سبب بن سکتی ہیں ۔ ایک ماہ سے زیادی کا عرصہ گزر جانے کے باوجود بھی وہاں پڑی سیمنٹ اور بجری کے سلیبوں کا کچرا صاف نہ ہو سکا ۔عوامی حلقوں نے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔
مری،خوفناک نالہ نے سینٹری ورکر کی جان لے لی
Sep 16, 2024