چٹہ موڑ فیسٹول لیگ ٹورنامنٹ کوہسار فٹ بال کلب مری نے جیت لیا

مری(نمائندہ خصوصی)پالم فٹ بال گراؤنڈراو لپنڈی میں منعقد ہونے والا چٹہ موڑ فیسٹول لیگ ٹورنامنٹ کوہسار فٹ بال کلب مری نے جیت لی،فائنل میچ کادلچسپ مقابلہ کوہسار اور دریا گلی کلب میں اوردونوں ٹیموں نے 2-2 گول سکور کیے جس پر فیصلہ پینلٹی ککس پر ہواجوکوہسار فٹ بال کلب نے 2-3 سے جیت لیامین آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ کوہسار کلب کے فصیح عباسی کوپورے ٹورنامنٹ میں 7 گول سکورکرنے پر دیاگیا،فائنل میں کیپٹن نعمان ظہیر اور فصیح عباسی نے 1-1 گول سکور کیا، کوہسار کی طرف سے نعمان ظہیر، فصیح،عمر،فہد سہیل،ذیشان ایو ب، سیف سعید، حسنات عامر، عمر فاروق،ڈاکٹر دانیا ل، طلحہ،سیف اور ایان نے شرکت کی اور ٹورنامنٹ جیت کر مری کا نام فخرسے بلند کر دیا۔   

ای پیپر دی نیشن

ہم باز نہیں آتے!!

حرف ناتمام…زاہد نویدzahidnaveed@hotmail.com یادش بخیر …یہ زمانہ 1960 کا جس کے حوالے سے آج بات ہوگی۔ یہ دور ایوب خاں کے زوال اور بھٹو ...