ساملی جانے والی لنک روڈ پر خالی ڈمپر الٹ گیا، 2 افرادزخمی

 مری(بیورو رپورٹ)مری میں گذشتہ روز ایک ڈوبنے اورایک ٹریفک حادثہ رونماہوا،پہلا واقعہ جی ٹی مری راولپنڈی روڈ  شوکت مہربان ہاس سے ساملی جانے والی لنک روڈ پر خالی ڈمپر الٹ گیا جسکے نتیجے میں 2 افراد40 سالہ شیراز ولد یاسین اور50 سالہ جمیل اخترولدمحمدرفیق زخمی ہوگئے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریکسیو1122 مری کی امدادی ٹیم ایمرجنسی ایمبولینس لیکر موقع پر پہنچ گئی اورزخمیوں کو ابتدائی طبی امداددینے کے بعد قریبی ہسپتال میں منتقل کردیا،ریسکیو 1122 مری کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہرہے،دوسراواقعہ میں ایک نامعلوم شخص کی نعش جوڈیشل ٹان بڑوہا میں دیکھی گئی جہاں چند دوست جو ڈیشل ٹاون بڑوہا کے قریب ایک نالے میں نہانے گئے،وہاں پانی میں ایک ڈیڈ باڈی  دیکھی گئی جس کی اطلاع ریسکیو1122 مری کو دی گئی جس پر امدادی ٹیم ایمبولینس لیکر موقع پر پہنچ گئی ملی انہوں نے ڈیڈباڈی کو باہر نکال،ریسکیواہلکاروں کے مطابق بتایا اس کی موت پہلے سے موت واقع ہو چکی تھی، ڈیڈ باڈی کی شناخت تاحال نہ ہو سکی اور نہ ہی اس کے لواحقین کا پتہ چل سکا،سینٹرل کنڑول روم اور تریٹ پولیس چوکی میں بھی اطلاع دے دی گئی،مقامی پولیس کی مو جودگی میں ڈیڈباڈی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال مری منتقل کردیاگیاہے۔

ای پیپر دی نیشن