محکمہ مال کی طرف سے آئے روز نئے سے نیا تماشہ دیکھنے میں آرہا 

Sep 16, 2024

  مری (نامہ نگار خصوصی)مقامی بیورو کریسی  اور محکمہ مال کی طرف سے آئے روز نئے سے نیا تماشہ د یکھنے میں آرہا ہے۔اس طرح عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ مقامی محکمہ مال میں کرپشن کا راج ہے  جبکہ انتظا میہ بے خبر  بیٹھی ہے ۔اس طرح ہاں سوشل میڈ یا پر اب محکمہ مال کا ایک اور بڑا سکینڈل سامنے آیا ہے جس میں مبینہ طور پر  مال روڈ کے ایک نجی پلازہ کی فروخت بائیس کروڑ میں ہوئی جس کی رجسٹری صرف چھ ہزار میں کر کہ قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا دھچکا دیا گیا ہے ۔ اس طرح مری  میںمحکمہ کے افسران نے مبینہ طور پر دو کروڑ روپے کی سٹیمپ ڈیوٹی اور دیکر ٹیکس غبن کیا گیا ۔ زرائع کے مطابق ٹیکس بورڈ آف ریونیو  کے  ایک زمہ دار افسر نے مال روڈ پر واقع پلازے کا دورہ کیا ۔اس دوان انہوں نے الزامات ثابت ہونے کے بعد رجسٹری محرر ناصر محمود کو قربانی کا بکرہ بنا کر اس میں ملو ث دیگر  افسران کو بچا لیا گیامری جبکہ واقع میں ملوث ذمہ داران کے خلاف کیس متعلقہ ادارے کو بھیجنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔مری عوامی حلقوں کا وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف اور اعلٰی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزیدخبریں