فتح جنگ،ایف بی آر کا ٹیکس جمع کرنے کیلئے انوکھا طریقہ

  فتح جنگ(نامہ نگار)فتح جنگ،ایف بی آر کا ٹیکس جمع کرنے کیلئے انوکھا طریقہ،عام اور چھوٹے دکانداروں سے محض موبائل نمبر لیکر ان کو فائل بنا کر نوٹس بھجوا دئیے گئے ناموں اور میل ایڈریس کا غلط اندراج،ملازمین کو بھی نوٹسز جاری،تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے عوام کی چمڑی ادھیڑنے کیلئے بڑے مگر مچھوں کی بجائے چھوٹے دکانداروں اور دکانوں پر کام کرنے والے ملازمین کے موبائل نمبر حاصل کر کے ان کو بھی فائلر بنا کر ٹیکس جمع کرانے کے نوٹسز جاری کر دئیے ایف بی آر نے ہدف کے حصول کیلئے ان چھوٹے دکانداروں کو تختہ مشق بنانا شروع کر دیا ہے فتح جنگ شہر اور گردونواح میں ایف بی آر کے نمائندے ہدف کے حصول کیلئے محض موبائل نمبر لیکر شناختی کارڈ نمبر اور ایڈریس ٹریس کر کے ان کو ٹیکس کے نوٹس جاری کر چکے ہیں درجنوں ایسے افراد کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں جو دکانوں پر ملازم ہیں جاری نوٹسز پر میل ایڈریس نام اور بعض پر موبائل نمبر تک کا اندراج غلط ہے جس سے چھوٹے دکانداروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے بلال اقبال،محمد احسن،افتخار احمد ،نصیر ،عبدالمجید ،جاوید سمیت عوامی حلقوں نے ایف بی آر کی اس بد انتظامی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے چھوٹے دکانداروں اور ملازمین کو نوٹس بھجوانے کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

ہم باز نہیں آتے!!

حرف ناتمام…زاہد نویدzahidnaveed@hotmail.com یادش بخیر …یہ زمانہ 1960 کا جس کے حوالے سے آج بات ہوگی۔ یہ دور ایوب خاں کے زوال اور بھٹو ...