جنڈ(نمائندہ نوائے وقت)احتساب عدالت نے 190 ملین پانڈ کرپشن کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے قومی احتساب بیورو (نیب)کی درخواست پر سنایا عدالتی حکم کے مطابق زلفی بخاری کی اسلام آباد اور اٹک میں موجود اہم جائیدادیں بحقِ سرکار ضبط کی جائیں گی ان میں اسلام آباد کے 30 کنال اور 4 کنال کے دو پلاٹس اور اٹک میں 1210 کنال 12 مرلہ زمین میں سے 91 کنال 10 مرلہ شامل ہیں اس فیصلے کو زلفی بخاری کے خلاف ایک بڑے اقدام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جو نیب کی جانب سے کرپشن کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہے تحریک انصاف کے حلقوں میں اس فیصلے پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے اور پارٹی کارکنان کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اقدامات ان کے حوصلے پست نہیں کر سکتے اور وہ اپنے مؤقف پر قائم رہیں گے این اے 50 کے عوام میں بھی اس فیصلے کے بعد شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔
زلفی بخاری کی جائیداد ضبطگی جیسے فیصلے حوصلے پست نہیں کر سکتے ،عوامی حلقے
Sep 16, 2024