چیئرمین وزیراعلی پنجاب ڈائریکٹوریٹ بابر علاؤ الدین کا ڈی پی او آفس کا دورہ 

 مری(بیورو رپورٹ)چیئرمین وزیراعلی پنجاب ڈائریکٹوریٹ برگیڈیئر(ر)بابر علاؤ الدین کا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمری آصف امین اعوان کے دفتر کادورہ، ان کااستقبال ڈی پی او مری آصف امین اعوان، چیف ٹریفک آفیسر مری اور اے ایس پی مری نے کیا،بابر علاالدین ڈی پی او مری اور چیف ٹریفک آفیسر مری نے پولیس کی کارکردگی پرتفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ قبضہ مافیا اورجرائم میں ملوث تمام گینگز اورمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں اور گرفتاریاں ہو رہی ہیں جبکہ لا  اینڈ آرڈر اور محرم کے جلوس میں مری پولیس نے بہترین کرکردگی کا مظاہرہ کیا ہے،چیئر پرسن وزیراعلی ڈائریکٹوریٹ برگیڈئیر (ر) بابر علا الدین نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مری پولیس کی کارکردگی کو سراہاانہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کا خصوصی فوکس شہریوں کی مشکلات اورمسائل کا حل ہے،خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم پر زیرو ٹالرینس ہے انہوں نے یقین دلایاکہ ضلع مری کے پولیس دفاتر کے لیے تمام ضروری فنڈز دیے جائیں گے،پولیس کی استعداد کار اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے پنجاب گورنمنٹ تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن