میلاد النبی ، کلرسیداں اور مضافات میںعمارتوں کی سجاوٹ کا کام جاری 

 کلرسیداں(نامہ نگار)میلاد النبی کے سلسلے کلرسیداں شہر اور مضافات میں بازاروں شاہراوں، مساجد چوراہوں اور مختلف عمارتوں کی سجاوٹ کا کام بڑی تیزی سے جاری ہے،مرکزی میلاد کمیٹی و مرکزی تنظیم بزم رضائے مصطفی کے زیر انتظام کلرسیداں میں تزہین کا کام جاری ہے شہر کی مصروف شاہراہ  چوآروڈ پر سجاوٹ کے ساتھ ساتھ برقی لائیٹنگ کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے ، پیر سید حامد علی شاہ کے مطابق نبی اخرالزمان کے یوم ولادت کے موقع پر خوشی و مسرت کا اظہار اور اہتمام ہمارے ایمان کی بیداری کی علامت ہے جبکہ چوکپنڈوری بازار کو بھی سجایا جا رھا یے چوآخالصہ،دوبیرن کلاں میں بھی سجاوٹ کا کام جاری ہے کلرسیداں کے مختلف بازاروں میں رنگ برنگی جھنڈیوں نے عجب سماں باندھ رکھا یے مختلف قصبوں بازاروں مساجد اور گھروں میں بھی سجاوٹ کا کام جاری ہے اتوار کے روز گاں پنڈ میں ریلی نکالی گئی آج بروز پیر بعد نماز مغرب کلرسیداں،چوکپنڈوری ،چوآخا لصہ،دوبیر ن،سرصوبہ شاہ،بھلاکھر و دیگر کئی مقامات سے بھی مشعل بردار جلوس نکالے جائیں گے جس میں معروف نعت خوان بھی شرکت کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

ہم باز نہیں آتے!!

حرف ناتمام…زاہد نویدzahidnaveed@hotmail.com یادش بخیر …یہ زمانہ 1960 کا جس کے حوالے سے آج بات ہوگی۔ یہ دور ایوب خاں کے زوال اور بھٹو ...