گوجرخان (نامہ نگار) معاشرتی ترقی کے لیے میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے صحافتی ذمہ داریوں کو دیانت داری کے ساتھ نبھا کر ہی ہم اپنے ملک اور علاقہ کی ترقی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کر سکتے ہیں پوٹھوہار پریس کلب نے ہمیشہ گوجرخان کے مسائل اجاگر کئے جو کہ مثبت اور تعمیری صحافت کو فروغ دینے کی طرف اہم قدم ہے ان خیالات کا اظہار پوٹھوہار پریس کلب کے صدر ملک جاوید اقبال سابق صدر عامروزیرملک چوہدری محمد زبیر خواجہ اعجاز ذیشان افضال اور فیصل کیانی نے چوہدری زبیر کی طرف سے ملک جاوید کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ کے دو را ن گفتگو کرتے ہوئے کیا چوہدری زبیر نے کہا کہ گو جر خا ن کے صحافیوں نے ہمیشہ قلم کے ذریعے ظلم کے خلا ف مظلوم کی آواز کو بلند کیا جس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں انہوں نے نو منتخب عہدے داران کو مبارکبا د بھی پیش کی اس موقع پر ملک عامر وزیرخواجہ اعجاز راجہ فیصل کیانی ذیشان افضال شیخ سجادخواجہ عامر محمد راشدمرزا ممتاز حاجی آصف علی میر مرزا ظہیر خالداور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر جاوید اقبال کو ہار پہنائے گے اور گلدستہ بھی بیش کیا گیا صدر ملک جاوید اقبال اور سابق صدر عامروزیرملک وزیر نے کہا کہ صحافتی ذمہ داریوں کو نبھانے کے لیے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی اور ہمیشہ مظلوم کا ساتھ دیا ہے قلم کے ذریعے علاقائی مسائل کی نشاندہی کی ملک جاوید اقبال نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے معاشرے کو برائیوں سے پاک کرنے کے لیے قلم کے ذریعے اپنی تمام تر صلا حیتو ں کو بروئے کار لائیں گے انہوں نے کہا کہ چو ہدری زبیر جیسے دوست زندگی کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں اور اس مخلص رشتہ میں خلوص کا جذبہ نمایاں رہتا ہے۔