نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا فدا الرحمان جاں بحق

 ہنگو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا فدا الرحمان جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ہنگو کے علاقے خیساری بانڈہ میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے مولانا فدا الرحمان کو قتل کردیا، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مولانا فدا الرحمان نجی فانڈیشن کے چئیرمین تھے جبکہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

ہم باز نہیں آتے!!

حرف ناتمام…زاہد نویدzahidnaveed@hotmail.com یادش بخیر …یہ زمانہ 1960 کا جس کے حوالے سے آج بات ہوگی۔ یہ دور ایوب خاں کے زوال اور بھٹو ...