شیر افضل مروت ، شیخ وقاص اکرم اور دیگر کی ضمانتیں منظور

اسلام آباد کی انسداد دِہشتگردی عدالت نے این او سی کی خلاف ورزی پر تھانہ سنگجانی میں درج تمام مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت،شیخ وقاص اکرم سمیت دیگر اراکین کی ضمانتیں منظور کرلیں۔پیر کو ضمانت کی درخواستوں پر سماعت انسداد دِہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے کی، پی ٹی آئی ایم این ایز میں شیر افضل مروت ، شیخ وقاص ، زین قریشی ، احمد چٹھہ، عامر ڈوگر، یوسف خان ، نعیم علی شاہ، اویس حیدر جکھڑ، شاہ احد اور زبیر خان شامل ہیں۔دوران سماعت پراسیکیوٹر راجہ نوید نے بتایاکہ ایم این اے احمد چٹھہ مقدمے میں نامزد ہیں، مقدمے میں جو دفعات لگائی گئی ہیں ان کی سزا کم سے کم 3 سال ہے لہذا ان کی ضمانت منظور نہ کی جائے۔اس پر جج نے دریافت کیا کہ شیر افضل مروت، احمد چٹھہ و دیگر ایم این ایز سے کچھ برآمد ہوا ہے؟ پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ نہیں کچھ بھی برآمد نہیں ہوا ہے۔اس پر وکیل پی ٹی آئی سردار مصروف خان نے کہا کہ مقدمہ میں جو دفعات لگائی گئی ہیں وہ بنتی ہی نہیں، این او سی ضلعی انتظامیہ نے جاری کیا اور اس کے باوجود تمام راستوں پر رکاوٹیں لگا کر شاہراہیں بند کر دی، مقدمہ سیاسی بنیادوں پر درج کیا گیا جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔بعد ازاں انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 30، 30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لیں، عدالت نے پی ٹی آئی کے تمام گرفتار ممبر قومی اسمبلی کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

ای پیپر دی نیشن

ہم باز نہیں آتے!!

حرف ناتمام…زاہد نویدzahidnaveed@hotmail.com یادش بخیر …یہ زمانہ 1960 کا جس کے حوالے سے آج بات ہوگی۔ یہ دور ایوب خاں کے زوال اور بھٹو ...