پاکستان سٹاک ایکسچینج :ہنڈرڈانڈیکس میں468پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغازپر ہنڈرڈانڈیکس میں 468 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،سٹاک مارکیٹ 79 ہزار 801 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہی ہے ۔    دوسری جانب   ایس آئی ایف سی کی معاونت سے مالی سال25-2024ء کے آغازمیں ہی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں 44 فیصد کا نمایاں اضافہ  ہوا۔  سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ترسیلات زر گزشتہ برس جولائی تا اگست میں 4.12 بلین ڈالر کے مقابلے میں 1.81 بلین ڈالراضافے کے ساتھ 5.94 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔  

ای پیپر دی نیشن