پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز کے مابین پہلا ٹی20آج ہوگا

 پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز کرکٹ ٹیم کے مابین پہلا ٹی 20 میچ آج ہوگا۔پہلا ٹی 20 میچ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلاجائے گا ، ملتان سے تعلق رکھنے والی پاکستانی بلے بازگل فیروزہ کے لیے بڑا موقع ہے کہ وہ اپنےہوم گراؤنڈ کا ایڈوانٹیج لیتے ہوئے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔گل فیروزہ کے اہلہخانہ کا کہنا ہے کہ ملتان میں کھیلنے پر فخر ہے،انہوں نے کہا کہ ہمیں بہت فخر ہے کہ ہماری بیٹی اپنی محنت اور لگن سے یہاں تک پہنچی ہے،دعا ہے کہ وہ شاندار کارکردگی دکھائے گی۔والدہ کا کہنا تھا کہ ہم سب بہت خوش ہیں اور ہم دعا گو ہیں کہ وہ یہ میچ جیتے، ملتان میں اس کا پہلا میچ ہونے کی وجہ سے ہم سب بہت زیادہ پرجوش ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

ہم باز نہیں آتے!!

حرف ناتمام…زاہد نویدzahidnaveed@hotmail.com یادش بخیر …یہ زمانہ 1960 کا جس کے حوالے سے آج بات ہوگی۔ یہ دور ایوب خاں کے زوال اور بھٹو ...