مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما کے زیر اہتمام قائد اعظم محمد علی جناح اور محترمہ بیگم کلثوم نواز کی برسی کی تقریب کا انعقاد

راولپنڈی ارٹس کونسل میں مسلم لیگ نون کے  سنیر رہنما تنویر اختر شیخ   کے زیر تمام  قائد اعظم محمد علی جنا ح اور  محترمہ بیگم کلثوم نواز  کی برسی کی تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں ان کے لیے دعائے مغفرت اور درجات بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ جس میں حاجی شاہد اچار والے ، نعیم  پاشا، راجہ حنیف،   شاھد اقبال، خلیل علی ،امتیاز گل ،  امجد خان  سمیت دعا میں شریک  سیاسی سماجی شخصیات کے ہمراہ خصوصی دعا کی گئی۔ آخر میں تنویر اختر شیخ  نے خطاب کرتے ہوئے کہا  آج جو مسلم لیگ نون کے ایم این اے ،ایم پی ایز بنے ہیں بڑے افسوس کی بات ہے خصوصا ایم پی ایز خواتین صرف سیلفی بنانے کے علاوہ اور ان کا کوئی کام نہیں ہے اور وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف  کی والدہ کی آج برسی ہے لیکن بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ شعبہ خواتین کی طرف سے کوئی بھی راولپنڈی میں آج کوئی بھی تقریب نہیں ہوئی لیکن ہم نے پہر بھی اپنے کم وسائل کہ باوجود نے گذشتہ 06 سال سے سابقہ خاتون اول  و ممبر قومی اسمبلی  محترمہ کلثوم نواز  صاحبہ کی دعائیہ تقریب  کا تسلسل سے انعقاد کر رہے ہیں  جبکہ نہ تو  میں   ایم پی اے  ہوں اور  نہ ہی  ایم این اے  ہوں   لیکن  میری وابستگی شریف خاندان سے 40 سالہ پر محیط ہے  جو ہر قسم کہ مفاد سے بالاتر ہے ہم اپنے قائد محترم و صدر مسلم۔لیگ ن  میاں نواز شریف کی اہلیہ محترمہ بیگم کلثوم نواز کی برسی کے موقع پر ہماری تمام تر ہمدردی اور دعا ہے  اللہ تعالی محترمہ بیگم کلثوم نواز کہ درجات بلند  فرمائے اور اب ہماری تمام تر وفاداری  اپنے قائد میاں محمد نواز شریف اور اپنی پیاری بہن  پہلی خاتون وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ساتھ ہیں اور اس دکھ کے موقع پر  بھی ہم ان کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ ساتھ نبھاتے  رہیں گے  جب  1999 میں میاں محمد  نواز شریف کا ایک ڈکٹیٹر  پرویز مشرف نے تختہ الٹا  تھا اور پورہ خاندان پابند سلال تھا  اسوقت محترمہ کلثوم نواز راولپنڈی میں ائی تھی اس وقت بھی ہم ان کے ساتھ تہے اور اج بھی ان کے ہم ساتھ ہیں لیکن افسوس فصلی بٹیرے اج بڑی بڑی سیٹیں لینے کے بعد اور ایم این اے ایم پی ایس بننے کے بعد کدہر غائب ہیں ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ کو راولپنڈی شعبہ خواتین اور دیگر پارٹی عہدے داران خصوصا سٹی تنظیم کے عہدے داران سے پوچھنا چاہیے کہ وہ کہاں غائب ہیں کہ جو اپنے قائد کی بیوی کی برسی کی تقریب نہیں منا سکتے وہ صرف چوری کھانے والے میاں مٹھو بنے ہوئے ہیں میاں محمد نواز شریف صاحب کو چاہیے ایسے مفاد پرست ٹولے کا احتساب کرنا چاہیے انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ چھ چھ راولپنڈی میں ایم پی اے دو دو چار چار ایم این اے خواتین بنی ہیں لیکن کسی کے پاس محترمہ کلثوم نواز صاحبہ کی برسی کے لیے ٹائم نہیں ہے لیکن ہم کل بھی قائد میاں محمد نواز شریف وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ساتھ ہیں اور اج بھی ساتھ ہیں ہمیں کوئی عہدہ کوئی ایم این اے ایم پی اے کی سیٹ نہیں چاہیے ہم صرف مسلم لیگی ہیں اور مسلم لیگی رہیں گے اور ہم ادنی سے ورکر ہیں اور ورکر ہمیشہ قربانیاں دیتے ہیں اور قربانیاں دیتے رہیں گے لیکن میاں مٹھو مفاد پرست ٹولے پہ وزیراعلی پنجاب کو نظر رکھنی چاہیے کیا یہ صرف راولپنڈی کی قیادت کہاں غائب ہیں راولپنڈی کی پانچ چھ ایم پی ایز خواتین چار ایم این اے خواتین اور دیگر مرد ایم این اے ایم پی ایز اور راولپنڈی سٹی کے تنظیم کہاں غائب ہے ان کے پاس اتنا ٹائم نہیں ہے قائد کی اہلیہ کی کوئی برسی کی تقریب ہی منا سکے ہم نے ورکر ہونے کا حق ادا کیا اور انشاءاللہ شیخ تنویر کی جان بھی اپنے قائد میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلی مریم نواز شریف کے لیے حاضر ہے اخر میں شیخ تنویر اختر نے کہا ہے کہ میں قائد میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے اپیل کروں گا کہ ایک تو اپ نے نعرہ لگایا تھا ووٹ کو عزت دو لیکن میرا اج سے نعرہ ہے ورکر کو عزت دو عزت دو گے تو یہ پارٹی پھلے پھولے گی پاکستان زندہ باد میاں محمد نواز شریف زندہ باد اخر میں قائد اعظم محمد علی جناح اور محترمہ بیگم کلثوم نواز صاحبہ کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی اور سابق سینیٹر محترمہ نجمہ حمید کے لیے بھی دعائے مغفرت کی گئی اور جتنے بھی مسلم لیگ کی خواتین مرد پڑھ کر وفات پا گئے ان کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی  میاں  محمد نواز شریف فیملی کا ادنی سا   کارکن   تنویر اختر شیخ  راولپنڈی سے اخری سانسوں تک آپ کا ساتھ نبھائیں گئے پاکستان مسلم لیگ نون زندہ باد

ای پیپر دی نیشن