سات ستمبر کو عام تعطیل قرار دینے کیلئے سینیٹ میں متفقہ قرارداد منظور

سینٹ نے ایک قرارداد اتفاق رائے سے منظور کی جس میں حکومت کو یہ سفارش کی گئی ہے کہ سات ستمبر کو سرکاری سطح پر منایا جائے اور اس روز عام تعطیل قرار دیا جائے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اس دن پاکستان کی پارلیمنٹ نے قادیانیوں کو متفقہ طور پر غیر مسلم اقلیت قرار دیا تھا۔یہ بات بھی کہی گئی ہے کہ یہ نہ صرف پاکستان بلکہ تمام مسلم دنیا کیلئے تاریخی ہے جس دن مسلمانوں کی طویل جدوجہد کامیاب ہوئی۔اس کے بعد ایوان کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔ 

ای پیپر دی نیشن