آئینی مسودے کو آئینی شکل دے کر منظور کروائیں گے ،خواجہ آصف

 وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے آئینی مسودے کو آئینی شکل دے کر منظور کروائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران وزیردفاع خواجہ محمد آصف کا کہناتھا چند دنوں سے آئینی ترامیم کا معاملہ زیر گردش تھا ،سیاسی جماعتوں میں بھی یہ معاملہ زیر بحث آیا یہ مسودہ آئینی عدم توازن کو درست کرنے کی کوشش تھی ،انیسویں ترمیم کو ختم کرنے کی کوشش بھی تھی ،ہمارا یہ حق ہے کہ اس ادارے کی سربلندی کےلیے عوامی خواہشات کے مطابق طاقتور رکھیں ،ماضی میں جو غلط ہوا اسے ٹھیک کرلیا جائے اس کی بنیادی دستاویز میثاق جمہوریت ہے۔ انہوں نے کہا ترامیم پر اتفاق ہوگیا تو ایوان میں لائیں گے ،آئینی مسودے کو آئینی شکل دے کر منظور کروائیں گے ، آئینی عدالت میثاق جمہوریت کا حصہ ہے اور کئی ممالک میں یہ موجود ہے ،آئینی عدالت عدلیہ کی ہی ملکیت رہے گی یہ آئینی معاملات ہی دیکھے گی ، عام سائل کے مقدمات کا جلد فیصلہ ہوگا ، ایک کیس کا فیصلہ 25سال میں ہوا عدالتوں میں 27 لاکھ کیسز زیر التوا ہیں ،ان کا جلد فیصلہ ہونا  چاہئےجو ووٹ ڈالا جائے گا وہ گنا جائے گا ہمارا ان ترامیم میں کوئی سیاسی فائدہ نہیں ہے ۔

ای پیپر دی نیشن