پی آئی اے کی 6 ملکی اور غیر ملکی پروازیں منسوخ اور11 تاخیر کا شکار

 آپریشنل مسائل کے باعث پی آئی اے کی 6 ملکی اور غیر ملکی پروازیں منسوخ اور11 تاخیر کا شکار  ہوئیں ۔فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے پی آئی اے کی اسلام آباد اور فیصل آباد کی 4 جبکہ اسلام آباد اور پشاور سے ابوظہبی کی 2 پروازیں پی کے 262 اور 217 کو منسوخ کر دیا گیا ۔لاہور سے کوالالمپور کی پرواز پی کے 898 ساڑھے 11 گھنٹے کی تاخیر کا شکارہوئی جبکہ لاہور سے کوئٹہ کی پروازیں پی کے 322 اور 323 میں ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر ہوئی ۔لاہور سے مدینہ منورہ کی پی آئی اے کی پرواز کی روانگی میں 9 گھنٹے تاخیر ہوئی ۔پی آئی اے کی اسلام آباد سے دوحہ کی پرواز کی روانگی میں 14 گھنٹے تاخیر ہوئی ہے،لاہور سے جدہ کی نجی ایئر کی پرواز پی ایف 718 تین گھنٹے جبکہ لاہور سے شارجہ کی پرواز پی کے 181 سوا 4 گھنٹے تاخیرکا شکار ہوئی ۔جدہ سے پشاور کی غیر ملکی ایئر لائن کی پروازوں ایس وی 796 اور 797 میں ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر ہوئی ۔

ای پیپر دی نیشن

ہم باز نہیں آتے!!

حرف ناتمام…زاہد نویدzahidnaveed@hotmail.com یادش بخیر …یہ زمانہ 1960 کا جس کے حوالے سے آج بات ہوگی۔ یہ دور ایوب خاں کے زوال اور بھٹو ...