سعودیہ سے اسلام آباد آنیوالے شہری کا منکی پاکس ٹیسٹ مثبت

سعودی عرب سے اسلام آباد آنے والے ایک اور مسافر کا منکی پاکس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔

ذرائع کے مطابق 44 سالہ شخص کا تعلق پنجاب کے ضلع گجرات سے ہے جو حال ہی میں سعودی عرب سے وطن واپس آیا ہے۔

خیال رہے کہ رپورٹ ہونے والا منکی پاکس کا یہ کیس رواں سال کا 7 واں کیس ہے جبکہ عالمی ادارۂ صحت کی جانب سے ایمرجنسی کے اعلان کے بعد یہ منکی پاکس کا چھٹا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق مریض اسلام آباد کے پمز اسپتال میں زیرِ علاج ہے اور اس کی حالت مستحکم ہے۔

ای پیپر دی نیشن