پشاور : 5کروڑ تاوان کے لئے اغوا ہونے والا ڈاکٹر بازیاب

پشاور : 5کروڑ تاوان کے لئے اغوا ہونے والے نجی اسپتال کے ڈاکٹر کو بازیاب کروا لیا گیا.واردات کے دوران ملزمان کا واکی ٹاکی وائرلیس سیٹ استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے اچینی روڈ سے چار سمتبر تاوان کے عوض اغوا ہونے والے ڈاکٹر یوسف بحفاظت بازیاب کروالیا گیا۔ایس پی انوسیٹیگیشن سجاد احمد صاحبزادہ نے بتایا کہ اغوا کی واردات کے دوران ملزمان نے وائرلیس سیٹ استعمال کیا تھا اور اغوا کاروں نے ڈاکٹر کی رہائی کے لیے پانچ کڑور روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔پولیس نے واقعے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ، جس میں ایک ملزم افغانی نکلا جبکہ واقعے میں استعمال ہونے والی گاڑی اور اسلحہ بھی برامد کر لیا ہے۔سجاد احمد صاحبزادہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر محمد یوسف اپنے گھر حاجی بانڈا سے ڈیوٹی کیلئے شوکت خانم ہسپتال جارہے تھے کہ بھٹہ خشت بازار اچینی روڈ سے اغوا کیا گیا تھا۔

بعد ازاں مغوی ڈاکٹر کے والد فقیر اللہ کی مدعیت میں تھانہ سربند میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

ہم باز نہیں آتے!!

حرف ناتمام…زاہد نویدzahidnaveed@hotmail.com یادش بخیر …یہ زمانہ 1960 کا جس کے حوالے سے آج بات ہوگی۔ یہ دور ایوب خاں کے زوال اور بھٹو ...